’’ بیٹی سے دور کر دیا‘‘ نشو کا داماد ریمبو پر الزام

Dec 10, 2024 | 10:22:AM
’’ بیٹی سے دور کر دیا‘‘ نشو کا داماد ریمبو پر الزام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نشو ایک سابق پاکستانی فلمی اداکارہ اور صاحبہ کی والدہ ہیں جنہوں نے داماد ریمبو پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے بیٹی سے دور کر دیا ہے۔

نشو جی فی الحال یوٹیوب چینل پر وی لاگ پوسٹ کرتی ہیں۔ وہ اکثر اپنے خاندانی مسائل کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں،آج کل ان کی اپنی چہیتی بیٹی صاحبہ سے اندرونی مسائل کی وجہ سے کچھ دوری پیدا ہو چکی ہے انہوں نے حال ہی میں اپنی بیٹی صاحبہ کے ساتھ اپنے ان پیچیدہ تعلقات کی وجہ بتائی۔

صاحبہ کی والدہ نشو نے کہا، میں بہت عزت دار اور سیدھی سادی انسان ہوں، اگر میری کوئی غلطی ہوتی تو میں ضرور ان سے معافی مانگتی لیکن میری کوئی غلطی ہی نہیں ہے تو پھر معافی کیسی، یہ ان کی اپنی غلطی ہے،نشو نے مزید کہا کہ اگر مجھ سے تعلق توڑ کر ان کا گھر بچتا ہے تو اس سے بڑھ کر میرے لیے کوئی بات نہیں ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری اس بات میں ایک پیغام چھپا ہوا ہے۔ اگر وہ مجھے چھوڑ کر خوش ہیں تو انہیں خوش رہنے دیں اور اگر وہ مجھ سے نہیں ملنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے۔

انہوں نے مزید کہا، صاحبہ اورریمبو کو یہ معاملہ میڈیا میں نہیں لانا چاہیے تھا انہیں میرے خلاف ویڈیو یوٹیوب پر پوسٹ نہیں کرنی چاہیے تھی۔ باوقار اور خاندان سے تعلق رکھنے والے لوگ یوٹیوب پر ذاتی معاملات پر بات نہیں کرتے۔ بہتر تھا کہ وہ گھر کی بات گھرمیں ہی حل کرتے،یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ نشو کے اس پوشیدہ پیغام میں انہوں نے اپنے داماد ریمبو کو بیٹی سے تعلقات میں کشیدگی کا الزام دیا ہے۔

نشو نے یہ بھی کہا کہ خدا کرے ان کی اولاد ان کے ساتھ ایسا کچھ نہ کرے کیونکہ یہ عمر بھر کا خسارہ ہے جو یہ کررہے ہیں۔