شام: جیل سے انسانوں کو کچلنے والی مشین برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شام کی بدنام زمانہ صیدنایا جیل کے حوالے سے مزید ہولناک انکشافات سامنے آ گئے ہیں ، جیل سے انسانی جسم کو کچلنے والی مشین بھی برآمد ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دمشق کے قریب واقع بدنام زمانہ صیدنایا جیل، جسے ’’انسانی مذبح خانہ‘‘ کہا جاتا ہے، سے برآمد کی جانے والی مشین قیدیوں کے جسموں کو کچلنے کےلیے استعمال کی جاتی تھی۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ایک ہائیڈرولک مشین کو دکھایا گیا ہے، جس کے ساتھ رسیاں اور تھیلے بھی موجود ہیں، جو مبینہ طور پر قیدیوں کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کیلئے استعمال ہوتے تھے۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ پھانسی کے بعد، قیدی کو مشین میں ڈال کر کاغذ کی طرح کچل دیا جاتا تھا۔ مشین کے نیچے خون کے بہاؤ کے لیے راستے بنائے گئے ہیں اور پھر باقیات کو ایک تھیلے میں ڈال کر جیل سے باہر پھینک دیا جاتا تھا۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کی شام کے تین بڑے فضائی اڈوں پر بمباری
خیال رہے کہ شامی جنگجوؤں نے خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں قیدیوں کو اس جیل سے آزاد کروایا ہے۔