ثنا شعیب کے بولڈ لُک پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

Dec 10, 2024 | 11:47:AM

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا شعیب کے بولڈ فیشن لُک  پر سوشل میڈیا صارفین برہم ہو گئے۔

اداکارہ ثنا شعیب پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے شادی کرنے سے قبل ثنا جاوید کے نام سے پہچانی جاتی تھیں تاہم شادی کے بعد انہوں نے اپنا نام تبدیل کرلیا۔

معروف اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام پر  بولڈ لباس میں کچھ تصاویر شیئر کی، جس میں انہوں نے سیاہ  تیری پیس  سوٹ شارٹ بلاوز کیساتھ   پہن رکھا ہے،جس کے ساتھ ان کے کھلے بال، ہاتھ میں پکڑا کلچ جہاں خوبصورت  نظر آرہے ہیں وہیں کہیں صارفین کو ان کی بولڈ لک  بلکل پسند نہیں آئی۔

ان تصاویر کے وائرل ہوتے ہی صارفین نے ایک بار پھر انہیں تنقید کانشانہ بنانا شروع کردیا ۔

تصاویر کے کمنٹس سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین نے کھل کر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کے لباس کو نامناسب قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ " لباس کا انتخاب کرتے ہوئے آنکھیں کھول کر دیکھ لیا کریں کہ ہے کیا؟ "، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ "بے شرمی کی انتہا ہے ویسے"۔

خیال رے کہ اداکارہ ثنا نے بطور ماڈل شوبز میں اپنے کریئر کا آغاز کیا اور سال 2012 میں ڈرامہ شہر ذات سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا، ان کا پہلا ڈرامہ "میرا پہلا پیار" تھا جس میں معاون کردار ادا کیا اور جس کے بعد "شہر ذات" میں ایک چھوٹے سے رول میں نظر آئیں۔

ثنا جاوید کو  ڈرامہ سیریل  "ذرا یاد کر" سے شہرت ملی جس کے بعد انہوں نے "خانی"، "رسوائی" اور "ڈنک" جیسے بلاک بسٹر ڈراموں کے ذریعے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ، ثنا نے 2017 میں "مہر النسا وی لب یو" میں دانش تیمور کے مدِمقابل ہیروئن کا کردار نبھا کر فلم میں اپنا ڈیبیو کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شام: جیل سے انسانوں کو کچلنے والی مشین برآمد

ذاتی زندگی کی بات کی جائے تو اداکارہ کووڈ کے دوران سادگی سے شادی کر کے گلوکار عمیر جیسوال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں تاہم 2023 میں جوڑے کی طلاق ہوگئی۔

بعدازاں جنوری 2024 میں انہوں نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی جس کا اعلان دونوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا، شعیب ملک نے اس سے قبل بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی۔

اگرچہ دونوں نے اپنے پہلے شریک حیات سے طلاق کے بعد شادی کی تاہم سوشل میڈیا صارفین شعیب اور ثانیہ کی طلاق کا ملبہ ثنا پر ڈال کر دونوں کو خاصی تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے۔

شادی کے بعد سے ثنا جاوید تاحال کسی پروجیکٹ میں اداکاری کرتی نظر نہیں آئیں البتہ ماڈلنگ کا سلسلہ انہوں نے جاری رکھا ہوا ہے اس کے علاوہ وہ اپنی اور شعیب ملک کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

مزیدخبریں