شہر قائد میں پانی کا بحران سنگین ہونےلگا،شہری بوند بوند کو ترس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقصیٰ شاہد)شہر قائد میں پانی کا بحران سنگین ہو نے لگا،شہری بوندبوند کو ترس گئے،کورنگی ڈھائی نمبر بدترین آبی بحران کا شکار ہو گیا۔
کراچی میں پانی کا بحران سنگین ہو نے لگا ، کورنگی ڈھائی نمبر شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے، علاقہ مکین مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہو گئے ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں بھی پانی خریدنے پر مجبور ہیں، پندرہ دن میں ایک بار پانی آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقہ کا کوئی نمائندہ ہمارے مسائل کو حل نہیں کررہا،ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ پانی کے مسئلہ کو فوری حل کیا جائے۔