قائداعظم یونیورسٹی کا کمپیوٹر سائنس کے پہلے گریجویٹ جمیل رشید کیلئے اعزاز

Dec 10, 2024 | 13:03:PM
قائداعظم یونیورسٹی کا کمپیوٹر سائنس کے پہلے گریجویٹ جمیل رشید کیلئے اعزاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  قائداعظم یونیورسٹی ایلومنائی فاؤنڈرز گروپ کی جانب سے جمیل رشید کو یونیورسٹی کے پہلے کمپیوٹر سائنس گریجویٹ اور معروف سائنسدان کے طور پر ایک پروقار تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا،  یہ تقریب پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
 تفصیلات کے مطابق جمیل رشید جو پاکستان کی کمپیوٹر سائنس کی تاریخ میں ایک رہنما شخصیت ہیں، انہوں نے اپنی شاندار پیشہ ورانہ زندگی میں کئی قومی اور بین الاقوامی تنظیموں میں قائدانہ عہدوں پر خدمات انجام دیں وہ کئی سالوں سے کینیڈا میں مقیم ہیں اور عالمی ٹیکنالوجی کمیونٹی میں مسلسل اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ 1991 میں قائدین سندھ فورم کے پہلے منتخب صدر بھی رہے ہیں، جو ایلومنائی نیٹ ورکنگ اور کمیونٹی کی تعمیر کے لیے ان کی مستقل وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔

تقریب میں قائداعظم یونیورسٹی کے نامور ایلومنائی ارکان نے شرکت کی، انہوں نے  جمیل رشید کی شاندار کامیابیوں کو سراہتے ہوئے  خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : نوکریاں ہی نو کریاں پاکستانیوں کی سنی گئی

اس موقع پر جمیل رشید  مہمان خصوصی نے فاؤنڈر گروپ کی کاوشوں کو سراہا اور اس بات کا اظہار کیا کہ فاؤنڈر گروپ جو کہ پچھلے 20 سالوں سے قائداعظم یونیورسٹی کی بے لوث خدمت کر رہا ہے اسے اسی انداز میں کرتا رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی الیومنائی کسی بھی یونیورسٹی کا اثاثہ ہوتی ہے،اس لئے فاؤنڈر گروپ اپنا بھلائی کا کام جاری رکھے، ہم سب کو فاؤنڈرگروپ کی صلاحیتوں پر پورا یقین ہے ۔

تقریب کے دوران، ڈاکٹر عبدالباسط، صدر قائداعظم یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن فاؤنڈرز گروپ نے شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی شرکت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا، جس نے اس تقریب کو مزید یادگار اور قیمتی بنایا۔

شرکاء نے قائداعظم یونیورسٹی کے ایلومنائی کی اپنی مادر علمی کے لیے دہائیوں پر محیط خدمات کو سراہا اور انفرادی اور اجتماعی طور پر مثبت اور بامقصد کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔