وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعزاز میں بیجنگ میں خصوصی ظہرانہ

Dec 10, 2024 | 13:24:PM

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعزاز میں بیجنگ میں خصوصی ظہرانہ دیا گیا، کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ حکام نے وفد کاپرتپاک خیر مقدم کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی نائب منسٹر سن ہائی ین (Ms. Sun Haiyan)اور دیگرحکام سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ  کیا گیا اس کے علاوہ  جامع شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پاک چین تعلقات کے فروغ کیلئے جڑواں صوبوں اور شہروں کی تجویز پیش کر دی،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش بھی کی۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہنا تھا کہ موسیماتی تبدیلی، ویسٹ مینجمنٹ، ایگریکلچر اور یوتھ ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں چین کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے،چین کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کیلئے پختہ عزم رکھتے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کا کردار فراموش نہیں کرسکتے۔ 

مزیدخبریں