ایف بی آر نوٹیفکیشن واپس، بیرون ملک سے آنیوالوں کو2 موبائل فون لانے کی اجازت برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئرمین ایف بی آر نے ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد روک دیا۔
رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین نے کسٹم کے بیگیج رولز 2006 میں مجوزہ ترامیم واپس لینے کی ہدایت کردی ہے اور فوری طور پر ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد روک دیا ہے،ذرائع کا کہنا ہےکہ موجودہ رولز 2006 کے تحت بیرون ملک سے آنے والوں کو 2 موبائل فون لانے کی اجازت برقرار ہے،اس کے علاوہ چیئرمین ایف بی آر نے 1200 ڈالر سے زائد کی کمرشل اشیاء پرپابندی کی تجویزواپس لینے کی ہدایت کردی اور رولز میں مجوزہ ترامیم واپس لے کر مشاورت کرکے دوبارہ پیش کرنے کا کہا ہے۔
مزید پڑھیں:مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، معیشت درست سمت گامزن ہے،وفاقی وزیر خزانہ
واضح رہے کہ پیر کو ایف بی آر نے بیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا اور بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے ایک موبائل فون لانےکی اجازت دی گئی تھی۔