(24نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے برطانیہ میں کیمبرین پیٹرول مشق میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاکستان آرمی کی ٹیم سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اکتوبر میں ہونے والی مشقوں میں 143 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں پاک فوج کی ٹیم نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی بار یہ اعزاز حاصل کیا، کیمبرین پیٹرول کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ چیلنجنگ فوجی مشقوں میں سے جانا جاتا ہے، وسطی ویلز کے کٹھن پہاڑی علاقوں میں کی جانے والی مشق جسمانی برداشت، جنگی حکمتِ عملی اور ذہنی استقامت کا سخت امتحان ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی عزت برقرار رکھنے کیلئے پاکستان آرمی کی ٹیم سے ملاقات کی اور ان کی شاندار کامیابی کو سراہا۔