مدارس رجسٹریشن بل،حکومت نےمولانافضل الرحمان کومنانے کی کوششیں تیز کر دیں

Dec 10, 2024 | 14:13:PM
مدارس رجسٹریشن بل،حکومت نےمولانافضل الرحمان کومنانے کی کوششیں تیز کر دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )حکومت نے  سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان  کومنانے کی کوششیں تیز کر دیں،مدارس رجسٹریشن بل کا نیا مسودہ مولانا فضل الرحمان کو بھجوادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مدارس رجسٹریشن بل کے نئے مسودہ میں کچھ نکات تبدیل کر دیئے گئے،سینیٹرکامران مرتضیٰ نئے مسودے پر بریفنگ دیں گے۔

جے یو آئی نے حکومت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس کے اجلاس میں نئے مسودے پر مشاورت ہوگی،مشاورت کے بعدحکومت کو حتمی جواب دیا جائےگا۔