ملک کیخلاف سازش کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے: وزیر اعظم شہباز شریف

Dec 10, 2024 | 14:14:PM
ملک کیخلاف سازش کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے: وزیر اعظم شہباز شریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔ اور ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کم ہو کر 3.57 فیصد پر آگئی ہے،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کے حوالے سے میٹنگ میں واضح ہدایات دیں جبکہ ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

شام کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شام کے اندر چند دنوں میں حالات یکسر تبدیل ہو گئے ہیں اور شام کے حوالے سے ہماری سفارتی پالیسی یہ ہے کہ نیوٹرل رہیں،انہوں نے کہا کہ شام میں 250 پاکستانی زائرین گئے تھے۔ اور شام میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لیے فکرمند ہیں۔ زائرین کے علاوہ 300 مزید پاکستانی بھی وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ پاکستانیوں کی واپسی کے لیے لبنانی وزیراعظم سے بات کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ شام سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے طریقہ کار طے کر لیا ہے اور لبنان سے راستہ ملنے پر بیروت سے چارٹر فلائٹس کے ذریعے انخلا ممکن ہے۔ شام میں بڑی تعداد میں پاکستانی آباد ہیں،انہوں نے کہا کہ ریاض میں لبنان کے وزیر اعظم نے امدادی سامان بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔ اور لبنانی وزیر اعظم نے کہا پاکستانیوں کی واپسی ممکن بنائی جائے گی۔