سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 6 فروری 2025ء کو درخواست پر سماعت کریں گے،ایکس پر پابندی کے خلاف درخواست پر آخری سماعت 17 اپریل 2024ء کو ہوئی تھی۔
2 مئی اور 11 جون کو ایکس بندش کے خلاف کیس مقرر ہوا لیکن سماعت نہیں ہو سکی تھی جبکہ 22 نومبر کو کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی گئی تھی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس موسمِ سرما کی چھٹیوں کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 6 فروری 2025ء کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔