( ویب ڈیسک) پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں جاری ایشین پاور لفٹنگ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
ایشین پاور لفٹنگ پاکستان کے پاور لفٹنگ سٹار نوح بٹ نے ایشین پاور لفٹنگ میں400 کلوگرام وزن اٹھا کر اسکواٹ میں ایشین ریکارڈ قائم کیا۔
رپورٹ کے مطابق نوح بٹ نے 120 پلس کے جی میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا جب کہ بینچ پریس، ڈیڈ لفٹ اور مجموعی مقابلوں کے میڈلز کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔