گورنر پنجاب اوروزیر داخلہ محسن نقوی کا چوہدری بشیر احمد گوندل کے انتقال پر اظہارِ تعزیت 

Dec 10, 2024 | 17:42:PM

(24نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے چوہدری بشیر احمد گوندل کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتےہوئےمرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

 وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے سابق پرسنل سٹاف آفیسر اور سابق ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل وزیر اعلیٰ پنجاب، چوہدری بشیر احمد گوندل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان  اور وفاقی  وزیر داخلہ  محسن رضا  نقوی نے ان کے بھائی اور وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کے گھر جا کر تعزیت کی۔ 

مرحوم کی نمازِ جنازہ اور قرآن خوانی کے موقع پر ہر شعبہ ہا ے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب شریک ہوئے اور ان کے دیانت دارانہ ، محنتی اور مشرقی روایات کے حامل کردار کو خراج تحسین پیش کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس غمناک موقع پر پروفیسر خالد مسعود گوندل سے فون پر رابطہ کیا اور ان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت کےلیے دعا کی،چوہدری بشیر احمد گوندل نے اپنی پوری زندگی دیانت داری، محنت اور لگن کے ساتھ خدمات انجام دیں، جس کا اعتراف ان کے تمام جاننے والوں نے ان کی رحلت کے بعد بھی کیا اور ان کی وفات کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:زرتاج گل وزیر نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء پیش کر دی
 

مزیدخبریں