تمام انسانوں کو عزت اور وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے:وزیراعظم شہباز شریف

ہمیں رنگ و نسل اور ذات پات سے بالاتر ہوکر آگے بڑھنا ہوگا، انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب

Dec 10, 2024 | 18:07:PM

Read more!

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 14 سول پہلے نبی پاکﷺ نے انسانی حقوق کا درس دیا ، تمام انسانوں کو عزت اور وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے، بانی پاکستان نے اپنے ابتدائی خطاب میں انسانی حقوق کی وضاحت کی،قومی سطح پر اہداف کے حصول کے لیے کام ہورہا ہے ۔

اسلام آباد میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ1948میں انسانی حقوق کے حوالے سے یونیورسل ڈیکلریشن بنا، تمام انسان آزاد پیدا ہوئے ہیں،ہمیں رنگ و نسل اور ذات پات سے بالاتر ہوکر آگے بڑھنا ہوگا،پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتی برادری کو مکمل آزادی حاصل ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر اہداف کے حصول کے لیے کام ہورہا ہے،پاکستان میں اسماعیلی کمیونٹی کو برابر کے حقوق حاصل ہیں،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیوں کو مکمل آزادی حاصل ہے ، تعلیم کے میدان میں اقدامات اٹھا رہے ہیں ، تعلیمی وظائف اور لیپ ٹاپ سکیموں میں پورے پاکستان کو شامل کیا ، بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی مکمل کوشش کی ۔

 تعلیمی و ظائف بڑھائے ہیں تاکہ قابل طلباء آگے آسکیں،چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں ،ہزار بھٹہ مزدور بچوں کو قید سے نکال کر سکولوں میں ڈالا۔

قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا ،وفاقی کابینہ کو شام کی تازہ صورتحال کے تناظر میں وہاں سے پاکستانیوں کے انخلاء کے حوالےسے بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ شام میں موجود 250 پاکستانی زائرین میں سے 79 بیروت پہنچ چکے ہیں جہاں سے ان کو پاکستان واپس لایا جائے گا ۔

ضرورپڑھیں:سستی بجلی کی فراہمی،وفاقی کابینہ نے اہم فیصلہ کرلیا،8 مزید آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری

علاوہ ازیں شام میں 20 کے قریب اساتذہ اور طالب علموں میں سے 7 اساتذہ بھی بیروت پہنچ چکے ہیں، اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ شام اور لبنان میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام پاکستانیوں کی شام سے باحفاظت واپسی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت توانائی، پاور ڈویژن کی سفارش پر بگاس (bagasse ) سے چلنے والے آٹھ انڈیپینڈنٹ پاور پلانٹس کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری دے دی ، وفاقی کابینہ نے وزارت دفاعی پیداوار کی سفارش پر ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کے بورڈ میں بریگیڈیر عاصم بشیر وڑائچ کی بطور ممبر پروڈکشن کنٹرول تعیناتی کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ نے وزارت انسانی حقوق کی سفارش پر نیشنل کمیشن برائے اسٹیٹس آف ویمن فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی- 

مزیدخبریں