بلوچستان میں کامیاب آپریشن پروزیراعظم،صدر مملکت اوروزیرداخلہ کا فورسز کو خراجِ تحسین

Dec 10, 2024 | 18:26:PM
بلوچستان میں کامیاب آپریشن پروزیراعظم،صدر مملکت اوروزیرداخلہ کا فورسز کو خراجِ تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)بلوچستان کے ضلع ژوب میں خفیہ بنیادوں پر آپریشن میں 15 خوارج کو ہلاک کرنے پر وزیر اعظم پاکستان، صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ نے  سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے ضلع ژوب میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران کی پزیرائی،وزیرِ اعظم کی 15 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور آپریشن کے دوران دھشتگردوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے سپاہی عارف الرحمن شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی . 

وزیرِاعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار مادر وطن کی حفاظت میں شب و روز مصروف عمل ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو سیکیورٹی فورسز کے فرض شناس افسران و اہلکاروں پر فخر ہے،مجھ سمیت پوری قوم دہشتگردی کی اس جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. 
صدر مملکت آصف علی زرداری نےضلع ژوب میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے فورسز کی بہادری کو سراہا ،صدر مملکت نے آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے سپاہی عارف الرحمن شہید کو خراج عقیدت پیش کی،بہادر سپوت کیلئےبلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی،صدر مملکت نے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے بھی ژوب  کے علاقے  میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کی ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بہادری سے مقابلہ کرتے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی عارف الرحمن کو خراج عقیدت پیش کی اور شہید سپاہی عارف الرحمن کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔ 

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 15 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی صلاحیتوں پر ناز ہے۔،خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں،پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے 15 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور  ناپاک ارادوں کو خاک ملایا،قوم  سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 15خوارج ہلاک،ایک سپاہی شہید