چیف جسٹس آف پاکستان کا گوادر ،مکران کا دورہ ،بلوچستان کی ہرڈویژن میں جیل بنانے پر زور

مکران بار ایسوسی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتلوں جیسے مسائل بارے آگاہ کیا

Dec 10, 2024 | 18:43:PM
چیف جسٹس آف پاکستان کا گوادر ،مکران کا دورہ ،بلوچستان کی ہرڈویژن میں جیل بنانے پر زور
کیپشن: چیف جسٹس سے وکلاء کی ملاقات
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے دوسرا دن بھی گوادر میں گزار دیا ،چیف جسٹس یحیی آفریدی نے گوادر کی سب جیل کا دورہ کیا، سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق دورے کا مقصد فوجداری نظام میں اصلاحات لانا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور آئی جی سمیت متعلقہ افسران چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ تھے،چیف جسٹس یحیی آفریدی نے انڈر ٹرائل قیدیوں کی حالت زار بہتر بنانے کی ہدایت کی،چیف جسٹس پاکستان نے بلوچستان کے ہر ڈویژن میں جیل بنانے پر زور دیا،سرکاری حکام نے مکران اور ژوپ ڈویژن میں جیلیں بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

ضرورپڑھیں:تمام انسانوں کو عزت اور وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے:وزیراعظم شہباز شریف

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمپلیکس مکران کا بھی دورہ کیا،مکران بار ایسوسی نے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتلوں جیسے مسائل بارے آگاہ کیا،چیف جسٹس نے مکران بار ایسوسی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی،چیف جسٹس پاکستان نے نظام انصاف میں جدت لانے پر زور دیا۔