پی ٹی آئی قیادت مقدمات کےچنگل میں پھنس گئی

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپوراوربشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے

Dec 10, 2024 | 19:16:PM
پی ٹی آئی قیادت مقدمات کےچنگل میں پھنس گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)پی ٹی آئی قیادت مقدمات کےچنگل میں پھنس گئی،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپوراوربشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں،اسلام آبادکی انسدادِدہشت گردی عدالت نے ایم این اے شاہد خٹک اور ایم پی اے سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے،ملزموں کیخلاف ڈی چوک میں احتجاج پر مقدمہ درج ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ،عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت ایم این اے شاہد خٹک اور ایم پی اے سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں جاری کئے، تھانہ رمنا میں ملزمان کے خلاف ڈی چوک میں احتجاج پر مقدمہ درج ہے۔ 

وارنٹ گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے درخواست دی گئی تھی،عدالت کی جانب سے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے، انسدادِ دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی ) کے جج طاہرعباس سِپرا کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ 

 یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل وزیر نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء پیش کر دی