انسان رنگ،نسل، مذہب یاجنس سےبالاتر انسانی حقوق رکھتا ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر انسان رنگ، نسل، مذہب، جنس یا حیثیت سے بالاتر انسانی حقوق رکھتا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نوازکا کہنا تھا کہ دین اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا داعی ہے، انسانی حقوق کا احترام معاشرے کی ترقی، خوشحالی کا سنگِ بنیاد ہے،انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ مسلم لیگ (ن) کا وژن اور اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت، مذہبی آزادی، اظہارِ رائے اور بنیادی ضروریات تک رسائی یقینی بنا رہے ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب انسانی حقوق کی پاسداری کے لئے سرگرم عمل ہے،ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع، انصاف اور عزت حاصل ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے معاشرے میں محبت، احترام اور رواداری کو فروغ دیں یہی راستہ خوشحالی کی طرف جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تمام انسانوں کو عزت اور وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے:وزیراعظم شہباز شریف