شیخ الحدیث حافظ عبد العزیز علوی دنیا فانی سے کوچ کر گئے

Dec 10, 2024 | 21:40:PM
 شیخ الحدیث حافظ عبد العزیز علوی دنیا فانی سے کوچ کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ظفر ڈوگر)معروف  شیخ الحدیث والتفسیر حافظ عبد العزیز علوی 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ،مرحوم کی وفات سے علم کا ایک بڑا باب بند ہو گیا ہے.

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے حافظ عبد العزیز علوی نے اپنا علمی سفر 50 سال سے زائد عرصہ تک مختلف دینی مدارس میں شیخ الحدیث کے منصب پر فائز رہ کر جاری رکھا، گزشتہ 30 سال سے وہ جامعہ سلفیہ حاجی آباد میں شیخ الحدیث کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیتے رہے، ان کے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹے اور 6 بیٹیاں شامل ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج 11 دسمبر بروز بدھ صبح 10:00 بجے کریسنٹ گراؤنڈ، نزد ملت چوک، شیخوپورہ روڈ ادا کی جائے گی، جبکہ دوسری نمازِ جنازہ دوپہر 2 بجے چک نمبر 36 ستیانہ بنگلہ میں منعقد کی جائے گی۔ 

امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب  مولانا عبد الرشید حجازی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات سے علم کا ایک بڑا باب بند ہو گیا ہے،مولانا محمد یوسف انور کا کہنا تھا کہ مرحوم حافظ عبد العزیز علوی کو پاکستان میں سب سے زیادہ مرتبہ بخاری شریف پڑھانے کا اعزاز حاصل تھا،خالد محمود اعظم آبادی نے کہا کہ لاکھوں طلبہ مرحوم سے فیض یاب ہوئے ہیں،  انہوں نے اپنی پوری زندگی قرآن و حدیث کی خدمت کے لیے وقف کی۔