جنرل(ر)فیض حمیدکا کورٹ مارشل، شاہد آفریدی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

اس کارروائی سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو مزید تقویت حاصل ہوگی،سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم

Dec 10, 2024 | 22:34:PM
جنرل(ر)فیض حمیدکا کورٹ مارشل، شاہد آفریدی کا ردعمل بھی سامنے آگیا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنرل(ر)فیض حمیدکا کورٹ مارشل، شاہد آفریدی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

ایکس پر جاری بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ  آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فرد جرم عائد کرکے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس کارروائی سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو مزید تقویت حاصل ہوگی اور اس تاثر کو زائل کیا جاسکےگا کہ طاقتور احتساب سے بالا تر ہے۔

خیال رہےکہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں فیض حمیدکوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کےخلاف چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا اور  آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا ہے۔فیض حمید پر چارجز میں اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں۔