فحش فلمیں بنانے والی بھارتی اداکارہ گرفتار

Feb 10, 2021 | 00:23:AM

(24 نیوز) بھارتی عدالت نے معروف بھارتی اداکارہ گہاناواسستھ کو فحش فلمیں بنانے اور ویڈیوز ایک پورٹل پر اپ لوڈ کرنے پر 10 فروری تک پولیس ریمانڈ میں دیدیا ہے۔

پولیس کے مطابق ادا کارہ انڈسٹری میں آنے والی نئی اداکارائوں کو کام کا جھانسہ دیکر فحش فلمیں بناتی تھیں اور انہی میں سے 3 کی درخواست پر کارروائی کی گئی ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ اداکارہ نے گیہانا واسستھ نے 87 ویڈیوزایک پورٹل پر اپولوڈ کی تھیں جہاں دیڈیوز دیکھنے کی فیس 2000 بھارتی روپے تھی جبکہ پولیس نے 3 بینک اکائونٹ بھی منجمد کردیے ہیں جن میں سبسکرائبیشن کی فیس آتی تھی اور ان اکائونٹس میں 36 لاکھ بھارتی روپے موجود ہیں۔ ممبئی کے علاقے ملاد میں اس گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں فحش فلمیں بنانے کا کام کیا جاتا تھا اور چھاپے میں 6 موبائل فون، لیپ ٹاپ، میموری کارڈ، کیمرہ اور سیکڑوں فحش فلمیں ملی ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ گیہانا واسستھ کی قانونی ٹیم کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں بے قصور کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ گیہانا واسستھ نے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے اور متعدد اشتہارات میں بھی نظر آئی ہیں۔ان کی فلموں میں ’دال میں کچھ کالا ہے‘،’لکھنوی عشق‘ سمیت کئی شامل ہیں جبکہ وہ کئی ویب سیریز میں کام کرچکی ہیں جس میں ’گندی بات‘ بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں