کراچی،دھاگہ فیکٹری میں آتشزدگی،3محنت کش زندہ جل گئے

Feb 10, 2021 | 09:57:AM

(24نیوز) شہرقائدکے علاقے بلدیہ کی دھاگہ فیکٹری میں لگنے والی آگ تین محنت کشوں کو نگل گئی۔ فائر برگیڈ کی 4 گاڑیوں نے اسنارکل کی مدد سے قابو پایا۔ صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرا دی۔

بلدیہ پانچ نمبر پر دھاگہ  فیکٹری میں لگنے والی خوفناک آگ نے  کچھ ہی دیر میں پوری عمارت کو لپیٹ میں لیا۔ اطلاع ملی تو فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین کے اہل خانہ بھی اپنے پیاروں کو ڈھونڈنے پہنچ گئے۔ فیکٹری ملازم شیر علی کے والد نے فائر برگیڈ کے سستی سے جاری آپریشن پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ چیف فائر آفیسر مبین احمد کے مطابق فیکٹری میں حفاظتی انتظامات موجود نہیں تھے۔ مرنے والوں کی شناخت شیر علی، کاظم اور فیاض کے ناموں سے کی گئی۔ ریسکیو آپریشن میں 4 فائر ٹینڈرز، اسنارکل اور واٹر باوزرس نے حصہ لیا۔ ابتدائی طور پر آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں