24 گھنٹوں میں کورونا سے62اموات،1744 مریضوں کی حالت تشویشناک  

Feb 10, 2021 | 08:37:AM
24 گھنٹوں میں کورونا سے62اموات،1744 مریضوں کی حالت تشویشناک  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک میں کورونا کی شدت میں پھر تیزی آنے لگی۔ 24 گھنٹوں میں مہلک وائر س سے مزید 62 افراد  جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی  تعداد 12 ہزار 128 ہوگئی جبکہ  وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 591 تک جاپہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 82 لاکھ 88 ہزار 91 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 713 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 72 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 61 ہزار 757، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 758، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 786، بلوچستان میں 18 ہزار 891، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 920، اسلام آباد میں 42 ہزار 188 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 291 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 62 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 128 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 948، سندھ میں 4 ہزار 157، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 970، اسلام آباد میں 481، بلوچستان میں 197، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 273 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق  اب تک 5 لاکھ 14 ہزار 951 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 744 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔