امریکی سینٹ نےٹرمپ کا مواخذہ جاری رکھنے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امریکی سینٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی سینٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دی، مواخذے کی کارروائی کے حق میں 56 سینیٹرز نے ووٹ دیا، 44 ارکان نے مواخذے کی مخالفت کی جبکہ ری پبلکن پارٹی کے 6 ارکان نے بھی مواخذے کی کارروائی کے حق میں ووٹ دیا۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کی کارروائی کیلئے سینٹ میں کیپٹل ہل مظاہرے پر ٹرائل کا سامنا کریں گے۔ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کے حامیوں نے اس وقت امریکی پارلیمنٹ کیپٹل ہل پر دھاوا بولا تھا جب جو بائیڈن کو ملنے والے الیکٹورل ووٹس کی توثیق کی جارہی تھی جبکہ واقعے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین نے انہیں عہدے سے ہٹانے کے لئے مواخذے کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے کابینہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔