(24نیوز)شمالی وزیرستان میں افسسوسناک واقعہ،ایمبولینس اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہارگے،لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق ایمبولنس میں دل کے مریض کو میرانشاہ سے بنوں منتقل کیا جا رہا تھا کہ سیدگی کے قریب حادثہ پیش آگیا۔ ایمبولینس کی ڈمپر سے ٹکر میں 6 افرادجاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا، لاشوں اور زخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاحال حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔