میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے جاری،طلبا نےدھرنا دیدیا

Feb 10, 2021 | 13:24:PM

(24نیوز)میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، نوجوانوں نے سائیکلوں پر ریلی نکالی۔ طلبا نے سرکاری عمارت کے سامنے دھرنا بھی دے دیا۔

میانمار میں بڑے شہر ینگون میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، نوجوانوں نے سائیکلوں پر ریلی نکالی اور سڑکوں کو بلاک کردیا، طلبا کے دھرنے میں شریک افراد نے پلےکارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر جمہوریت کی بحالی اور فوجی حکومت کے خاتمے کے نعرے درج تھے۔

گزشتہ روز احتجاج میں زخمی ہونے والوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے مظاہرین کے خلاف ریاستی تشدد کی مذمت کی جا رہی ہے چند روز قبل نیوزی لینڈ نے میانمار کے خلاف فوجی بغاوت پر پابندیاں عائد کر دی تھیں جبکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے میانمار میں فوجی بغاوت ناکام بنانے کی اپیل کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں