سینٹ کیلئےخریدوفروخت،میرا کوئی تعلق نہیں،اسد قیصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سینٹ کیلئے خریدوفروخت سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ویڈیو میں دکھائی جانیوالی جگہ سپیکر ہاؤس پشاور ہے اور نہ میرا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔
اسد قیصر نے سینٹ کے لئے خرید فروخت سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 2018 میں چیئرمین عمران خان نے بتایا کہ اس طرح کا لین دین ہوا ہے اور ساری پارٹی کا فیصلہ تھا کہ ان ارکان کیخلاف کارروائی کی جائے،سینٹ کیلئے خریدوفروخت کے بیانات صرف معاملے سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہے۔