مدینہ کی ریاست ہوتی تو عمران خان جیل میں ہوتے :مریم اورنگزیب

Feb 10, 2021 | 14:48:PM
مدینہ کی ریاست ہوتی تو عمران خان جیل میں ہوتے :مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پیسے دے کر ارکان کو خریدا گیا، انہوں نے پیسوں سے لوگوں کے ضمیروں کا سودا کیا، کل پوری پاکستانی قوم نے کرپشن کا عالمی ریکارڈ ٹوٹتے دیکھا، اگر یہ مدینہ کی ریاست ہوتی تو عمران خان جیل میں ہوتے۔

 احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جو دوسروں کو چور کہتے ہیں،وہ خود چوروں کے سردار ہیں، دوسروں پر بکنے کا الزام لگاتے ہیں، کل پوری قوم نے دیکھا کہ کون بکا ہے، سپریم کورٹ کے سماعت کرنے سے ایک دن پہلے ویڈیو ریلیز کی گئی۔

دوسری جانب لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ احتساب کی وجہ عمران کی نفرت، جھوٹ اور بہتان ہے، عمران خان نیازی چپڑاسیوں، خانساموں کے نام پر پیسہ لیتا رہا، جلد عمران خان کے بھی فالودے والے سامنے آجائیں گے۔