کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) علی سد پارہ سمیت غیر ملکی کوہ پیماؤں کی زمینی راستے سے تلاش کیلئے مقامی کوہ پیماوں کی 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق خراب موسم کے باعث گزشتہ روز زمینی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا جو آج سنگین موسمی حالات کے سبب پھر روک دیا گیا ہے تاہم 6 مقامی کوہ پیماوں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو علی سد پارہ اور ان کے ہمراہ جانے والے 2 غیر ملکی کوہ پیماوں آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جان پابلو کو تلاش کرے گی، واضح رہے کہ تینوں کوہ پیما 5 فروری سے لاپتہ ہیں۔
دوسری جانب غیر ملکی کوہ پیماؤں نے مسلسل خراب موسم کے سبب کے ٹو سرکرنے کی مہم جوئی ختم کردی۔ذرائع کاکہنا ہےکہ کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی میں 50 سے زائد بین الاقوامی کوہ پیماؤں نےحصہ لیا جن کا تعلق 18 ممالک سے تھا جب کہ 10 رکنی نیپالی ٹیم نے 16 جنوری کو کے ٹو سر کیا تھا۔