ہر ادارہ اپنے آئینی دائرے میں رہ کر فرائض انجام دے: فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ نیب صرف ایک مہرا ہے، ماضی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ کرپشن بڑھی ہے اور اب حکومتی پارٹی کے اندرسے احتساب کی آوازیں بلند ہورہی ہیں۔
حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرین کے جمہوری حق کوتسلیم کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، داسوڈیم کے ملازمین پراہلکاروں نے گولیاں چلائیں۔
انہوں نےکہا کہ ووٹ قوم کاحق ہے، تمام ریاستی ادارے عوام کے خادم ہیں لہٰذا تمام ادارے آئینی دائرے میں اپنے فرائض انجام دے۔تحریک تحریک ہوتی ہے اور ضروری نہیں اس کے نتائج ملیں۔