(24نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 1روپے53 پیسے کا اضافہ کردیا ، اضافے کا اطلاق صرف فروری کے بلوں پرہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1روپے53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی قیمت میں اضافےکی منظوری ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ اضافے اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔سی پی پی اے جی نے1 روپے80پیسےفی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی ، نیپرا نے27 جنوری 2021 کو ایف سی اے پر سماعت کی تھی۔
یاد رہے کہ 21 جنوری کو حکومت نے پٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا تھا کہ ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں دو روپے اٹھارہ پیسے اضافہ ہونا تھا لیکن ہم نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کا کہا ہے۔