شام میں امن،سلامتی کونسل کے مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق نہ ہو سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان میں شام میں سیاسی اور امن عمل میں تعطل کو فوری ختم کرنے سے متعلق مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق نہ ہو سکا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب گیئر پیڈرسین نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام میں سیاسی استحکام اور امن عمل سے متعلق بین الاقوامی برادری کے خیالات میں تفاوت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے حوالے سے تعمیری بین الاقوامی ڈپلومیسی کے بغیر کسی طریقے سے ا?گے بڑھنا ممکن نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ جنیوا میں شامی آئینی کمیٹی کا 5 واں سیشن مایوس کن رہا کیونکہ اس میں عدم اعتماد اور سیاسی عمل پر سمجھوتے میں کمی دیکھی گئی۔ سفارتکاروں نے کہا کہ گزشتہ روز کے اجلاس میں مغربی ممالک نے شام میں سیاسی عمل کی ناکامی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے اتحادی ملک روس نے اس معاملے پر مذاکرات میں تعطل پیدا کیا۔ایک نمائندہ نے مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق نہ ہونے کا الزام شامی آئینی کمیٹی پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔