پنجا ب اور کے پی کے میں گیس مزید مہنگی کرنے کیلئے سمری حکومت کو ارسال

Feb 10, 2021 | 17:47:PM
پنجا ب اور کے پی کے میں گیس مزید مہنگی کرنے کیلئے سمری حکومت کو ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )پنجاب اور خیبر پختونخوا کے عوام مزید مہنگی گیس کے لئے تیار ہوجائیں ،اوگرا نے سوئی نادرن کے لئے گیس کا اوسط ٹیرف 13 روپے 42 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔
 تفصیلات کے مطا بق  اوگرا کی سوئی ناردرن کیلئے ماہانہ میٹر چارجز میں 100 فیصد اضافے ،صارفین کے میٹر رینٹ چارجز 20 روپے سے بڑھاکر 40 روپے کرنے کی منظوری ،میٹر رینٹ چارجز میں اضافے کا اطلاق یکم ستمبر 2020 سے کرنے کی سفارش بھی کر دی گئی ہے ۔اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ۔اوگرا کا سوئی ناردرن کیلئے اوسط ٹیرف 644 روپے 84 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری، گیس کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2020 سے کرنے کی سفارش، سوئی ناردرن نے گیس کا اوسط ٹیرف 123 فیصد بڑھانے کی درخواست کی تھی۔ گیس کا اوسط ٹیرف 2 فیصد بڑھانے کی منظوری دی۔گیس مہنگی کرنے کی درخواست حکو مت کو بھجوا دی گئی ہے ۔