مہنگائی کے خاتمے کیلئے نااہل حکومت کو ہٹانا ہوگا، بلاول بھٹو

Feb 10, 2021 | 18:14:PM

(24نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کے ذمہ داروں کو عمران خان کی پشت پناہی حاصل ہے، اگر ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کرنا ہے تو عمران خان کی نااہل حکومت کو ہٹانا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ناقابل برداشت مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے،بجلی، گیس اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، عمران خان کی حکومت مہنگائی کو قابو کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں