سندھ میں آج کورونا سے14 مریض جاں بحق ہو ئے،سید مرا د علی شا ہ کی بریفنگ

Feb 10, 2021 | 18:38:PM

(24نیوز )وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں11015نمونوں کی جانچ کی گئی، مزید538 نئے کیسز رپورٹ ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں14اموات ہوئیں۔
تفصیلات کے مطا بق سید مرا د علی شا ہ کا کہنا تھا کہ اموات کی مجموعی تعداد4171ہوچکی ہے۔ آج مزید623مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔518مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ66 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین نیپرا توصیف حسین فاروقی نے دفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔وفد میں ممبر سندھ رفیق شیخ، ممبر بلوچستان رحمت اللہ بلوچ، ممبر کے پی ٹی بہادر شاہ شامل تھے ۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ہم یہاں اجلاس کر رہے ہیں اور آپ نے بجلی کاٹیرف بڑھا دیا، زیادہ ٹیرف کے باعث لوگ بل ادا نہیں کر پارہے ہیں، لوگوں کو بجلی کا بل ادا کرنے کیلئے بھیک مانگتے ہم نے دیکھا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نیپرا چیئرمین کو کہا کہ بل اور لوڈشیڈنگ میں سندھ کے عوام کو ریلیف دیں۔

مزیدخبریں