امریکا میں سائبر حملے کی ایک خوفناک واردات ،وزاروں جانیں بچ گئیں

Feb 10, 2021 | 18:42:PM
 امریکا میں سائبر حملے کی ایک خوفناک واردات ،وزاروں جانیں بچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز)امریکا میں سائبر حملے کی ایک خوفناک واردات سامنے آئی ہے جس میں ہیکرز نے ہزاروں افراد کی جانوں سے کھیلنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر اولڈزمار کے ایک واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کے سوفٹ ویئر سسٹم پر ہیکرز نے حملہ کیا اور واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کے سوفٹ ویئرکا کنٹرول حاصل کرلیا۔ہیکرز نے پانی صاف کرنے کے ٹینک میں سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ کی مقدار خطرناک حد تک بڑھا دی، جس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ 
پلانٹ پر کام کرنے والے ایک ملازم نے غیر معمولی صورت حال دیکھ کر مالک کو خبردار کیا جس کے باعث فوری طور پر پولیس اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا گیا جس کے بعد حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں افراد کی صحت اور جانوں سے کھیلنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس ٹینک میں پانی کو صاف کرکے علاقے کے 15ہزار رہائشیوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی اور سیکرٹ سروس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔