20 ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیف جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے 20 ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں 20 ایڈیشنل سیشن ججز کو سیشن جج گریڈ 21 کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی،ترقی پانے والے ایڈیشنل سیشن ججز میں محمد عارف رانا، صفدر علی بھٹی سمیت دیگر شامل ہیں۔