(24نیوز ) ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے افغان پولیس چیف سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کی حا لت بھی تشویشناک بیا ن کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق کابل کی مرکزی شاہراہ پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں سے پولیس چیف کی گاڑی گزر رہی تھی، خوفناک دھماکے میں پولیس چیف محمد زئی کوچی موقع پر ہی ہلاک جبکہ پولیس چیف کے دو محافظ اور دو راہگیر بھی ہلاک ہوئے۔ دو راہگیر زخمی ہوگئے،جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔
بم دھماکے سے افغان پولیس چیف سمیت پانچ جا ں بحق، دو زخمی
Feb 10, 2021 | 19:12:PM