شوکت یوسف زئی ،سردار جعفر لغاری ، نواب ثنا اللہ زہری بھی نیب کے ریڈا ر پرآگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )قومی احتساب بیورونے خیبرپختونخوا کے وزیر شوکت علی یوسف زئی کے خلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلا س میں ایم این اے سردار جعفر خان لغاری اور سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دے دی گئی۔اجلا س میں سابق وزیر پیداوار منظور احمد وٹو کے خلاف نیب انکوائری عدم ثبوت پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔