(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں مزید12وکلا کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے گئے،توہین عدالت کے شوکاز نوٹس کا سامنے کرنے والے وکلا کی تعداد29 ہو گئی ۔
جن وکلا کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ان میں ظفر کھوکھر، اختر حسین، اسد اللہ خان ،خالد محمود،نوید ملک، نصرت پروین، سیف الاسلام سندھواور شہلا شان عباسی شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت17 وکلا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر کے طلب کرچکی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کچہری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران سی ڈی اے نے وکلا کے چیمبرز گرا دیئے تھے جس پر وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس بلاک میں توڑ پھوڑ کی اور ججز کو ان کے چیمبرز میں بند کر دیا تھا۔