فلسطین میں 15 سال میں پہلے انتخابات، حماس اور فتح کے درمیان انتخابی طریقہ کار پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) فلسطینی گروپوں حماس اور فتح نے 2006 ءسے اب تک فلسطینی علاقوں میں پہلے انتخابات کے نظام الاوقات اور طریقہ کار پر اتفاق کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کا اعلان دونوں فریقین نے قاہرہ منعقدہ دو روزہ مذاکرات کے بعد کیا۔ اس معاہدے کے ساتھ ہی دونوں گروپوں نے انتخابات کے نتائج کا ”احترام اور انہیں قبول“ کرنے کےعزم کا بھی اظہار کیا ہے۔
مجوزہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات رواں برس بالترتیب 22 مئی اور 31 جولائی کو طے پائے ہیں، جن کے تحت یروشلم ، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں ووٹنگ ہو گی۔ معاہدے میں تمام سیاسی قیدیوں کی لازمی رہائی کا فیصلہ بھی شامل ہے۔