بیماریوں پر قابو پانے کے عالمی پروگرام کیلئے پرعزم ہیں،صدر مملکت کی بر طانوی ہا ئی کمشنر سےگفتگو

Feb 10, 2021 | 20:10:PM

 (24نیوز )صدر مملکت عار ف علوی نے کہا ہے کہ بیماریوں پر قابو پانے کے عالمی پروگرام میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔اینٹی بائیوٹکس سے متعلق آگاہی کیلئے معاشرتی رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطا بق صدر عارف علوی سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی سربراہی میں فلیمنگ فنڈ گرانٹ کے وفد نے ملاقات کی ۔ صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اینٹی بائیوٹکس کے بے دریغ استعمال سے صحت کے سنگین مسائل درپیش ہیں۔ کورونا وبانے جراثیم کش ادویات کے خلاف مزاحمت کے مسئلے کو مزید گھمبیر کردیا ہے ۔
وفد نے بتا یا کہ فلیمنگ فنڈ پاکستان میں 25 قومی اور صوبائی لیبارٹریوں کا جائزہ لے چکا ہے فنڈ ادویہ مزاحم بیماریوں کی نگرانی اور روک تھام کیلئے صوبوں کی استعدادکار بڑھانے کیلئے کام کررہا ہے ۔صدر مملکت نے ادویہ مزاحم جراثیم کے خطرے سے نمٹنے کے لئے فنڈ کی جانب سے 90 لاکھ پائونڈ کی مالی امداد کو سراہا۔

مزیدخبریں