(24نیوز)سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے سرکاری ملازمین پر تشدد اور آنسو وگیس شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈی چوک اسلام آباد کے منظر دیکھ کر شدید تکلیف ہوئی، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والوں سے دشمن جیسا سلوک نہ کیا جائے ۔
سابق صدر نے اپنے بیان میں کہاکہ میں نے کہا تھا عمران خان اقتدار میں آکر کیا کریگا ،عمران خان عوام کے استحصال کے سوا کچھ نہیں کر سکتا ، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے انہیں تکلیف کیوں ہو رہی ہے ، آصف زرداری کاکہناتھا کہ پیپلز پارٹی نے مشکل حالات کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا،چھوٹے سکیل کے ملازمین غربت کی لکیر سے نیچے آ چکے ہیں،انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کے معاشی استحصال سے ملک ترقی نہیں کریگا ۔
سرکاری ملازمین سے دشمن جیسا سلوک نہ کیا جائے ، آصف زرداری کی تشدد کی مذمت
Feb 10, 2021 | 20:25:PM