فوا د چو دھری کاجھو ٹ پر مبنی ٹویٹس کرنے والے بھارتی میجر جنرل کو کرا را جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹر پر اپنے متعلق غیر مہذب الفا ظ استعمال کرنے والے انڈین فوج کے میجر جنرل کو دن میں تا رے دکھا دئیے۔
تفصیلات کے مطا بق اپنی ٹویٹس سے فواد چودھری کو نیچا دکھانے کی کوشش کرنے والے انڈین فوجی افسر کا اکائونٹ میجر جنرل ریٹائرڈ ہرش ککڑ کے نام سے ہے۔
انڈین میجر جنرل ریٹائرڈ ہرش ککڑ نے اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر فواد چودھری کو ٹیگ کرکے ان سے منسوب ایسی ٹویٹس شیئر کیں جو ان کی تھیں ہی نہیں بلکہ انھیں ایڈٹ کیا گیا تھا۔انڈین فوجی افسر کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے فواد چودھری نے لگی لپٹی کے بغیر انھیں خوب بے عزت کیا اور لکھا کہ آپ جیسا بیوقوف شخص انڈین آرمی کے اتنے بڑے عہدے تک کیسے پہنچا؟فواد چودھری نے انڈین فوجی افسر کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنی معلومات کو درست کریں۔
Surprising that an idiot like @kakar_harsha can actually get promoted as Maj Gen in Indian Army, General get some basic lessons in Social media or I may request Pakistani youngsters to teach Indian Gens some basic courses in fake media https://t.co/mA33kPDksQ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 10, 2021