(24نیوز)تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے زاہد درانی نے 2018 سینٹ الیکشن میں پیسے لینے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ ڈرامے کا دوسرا سین ہے اور کچھ نہیں ۔
زاہد درانی نے کہاکہ وائرل ہونے والی ویڈیو سپیکر ہاؤس کی ہے جو کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے حکم پر تمام اپم پی ایز بشمول اپوزیشن آئے تھے ، پرویز خٹک نے کہا پیسے سینیٹ امیدواروں نے پارٹی اور ایم پی ایز کیلئے ڈونیٹ کئے ہیں ، پرویز خٹک نے کہا کہ پیسے ایم پی ایز کے آئندہ الیکشن کے اخراجات کیلئے ہیں لے لیں میں صاف انکار کرکے سپیکر ہاؤس سے نکل گیا ۔
سابق رکن اسمبلی نے کہاکہ میں نے جب پیسوں کی لین دین دیکھی تو حیران ہوگیا کہ یہ کرپشن کے خاتمے کا نعرے لگانے والوں کی حکومت ہے ، انہوں نے کہاکہ 2018 سینیٹ الیکشن کے تین سال بعد عمران خان کو پیسوں کی بات یاد آئی ۔
زاہد درانی نے کہاکہ عمران خان کہتے تھے میرے پاس ایم پی ایز کے پیسوں کی ویڈیو ہے تین سال بعد وزیر قانون سلطان محمد خان سے استعفیٰ لیا ، کرپٹ وزیر قانون تین سال ہمارے صوبے کے لئے قانون بنا رہے تھے ، انہوں نے کہاکہ جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس میں میرے پیسے لینے کی کوئی کلپ نہیں ، میرا دامن صاف ہے پیسے لینے کے الزام کو سختی سے مسترد کرتا ہوں ۔
وائرل ہونےوالی ویڈیو سپیکر ہاؤس کی ہے، زاہد درانی نے پیسے لینے کا الزام مستردکردیا
Feb 10, 2021 | 20:41:PM