جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کابطور چیئرمین براڈ شیٹ انکوائری کمیشن تقرر چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کا تقرر چیلنج کردیا گیا،شہری سلیم اللہ خان نے تقرر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔
درخواست میں جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید، سپریم جوڈیشل کونسل، پاکستان بار کونسل اورسپریم کورٹ بار کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید نیب میں بطور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کابراڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ کے طور پر تقرر مفادات کا ٹکراؤ ہے،کسی بھی ریٹائرڈ جج کو ریٹائرمنٹ کے دو سال تک کسی عہدے پر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔