(24 نیوز)تحریک لبیک پاکستان کی فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے ڈیڈلائن کے معاملے پر پولیس کی بھاری نفری نے سمن آباد میں چیئرمین ٹی ایل پی کے گھر کا گھیراﺅ کر لیا، پولیس کی گاڑیاں اور پرزن وینز سعد حسین رضوی کے گھر کے باہر پہنچا دی گئیں ، ٹی ایل پی کے کارکنوں کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ایل پی کی جانب سے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کی ڈیڈ لائن 16 فروری مقرر کی گئی تھی،ٹی ایل پی نے مطالبہ کیا تھا کہ فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجا جائے ،پارلیمنٹ میں توہین رسالت کا بل منظور کروایا جائے اور فرانسیسی اشیا کو بین کیا جائے۔
فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی ڈیڈلائن کا معاملہ، پولیس کاچیئرمین ٹی ایل پی کے گھر کا گھیراﺅ
Feb 10, 2021 | 22:12:PM