ٹی ٹوئنٹی کا پہلا ٹاکرا آج، 14میچوں میں 8پروٹیز،6 گرین شرٹس نے جیتے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )پاکستان اورجنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں2سال 5دن کے بعد ٹی ٹونٹی میچ میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ۔
تفصیلا ت کے مطا بق دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی میچ 6فروری 2019کوسینچورین میں کھیلاگیا جو پاکستان نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد27رنز سے جیتا تھا ۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستانی سکواڈ بابر اعظم کپتان ، عامر یامین، احمد بٹ، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث ، حسن علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، ظفر گوہر اور زاہد محمود پر مشتمل ہے ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پاکستان میں یہ پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلاجارہاہے ۔ مجموعی طورپر2007سے 6فروری2019تک14ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گئے جن میں سے 6میں گرین شرٹس اور8 میں پروٹیز نے کامیابی سمیٹی ۔ پاکستان کی کامیابی کاتناسب 42.85 فیصداورجنوبی افریقہ کی کامیابی کاتناسب58.3 3فیصدہے ۔