ہم لوہے کے چنے ، چبائے نہیں جائیں گے، مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہناہے کہ ہم لوہے کے چنے ہیں آسانی سے چبائے نہیں جائیں گے، ظالم حکمرانوں سے ملک کو آزاد کروائیں گے۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ 26 مارچ کو اسلام آباد جائیں گے سب تیار رہیں،باقی پارٹیوں کیلئے لانگ مارچ نیا ہو، ہمارے لئے نیا نہیں ،ہم اس چیلنج کو قبول کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ تمام مکاتب الفکر کے مدارس سے کہنا چاہتا ہوں کہ حکومت کے ارادے ٹھیک نہیں ،حکومت اپنے بورڈوں کو لیے پھرے ان میں گدھے ہی ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ جمعیت کو توڑنے کی کوشش کی لیکن جمعیت کی تطہیر کا سبب بن گئی۔