غیرقانونی بھرتیوں کا الزام، الیکشن کمیشن کیخلاف تحقیقات کا آغاز

Feb 10, 2021 | 23:35:PM
غیرقانونی بھرتیوں کا الزام، الیکشن کمیشن کیخلاف تحقیقات کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملک کے ایک اور اہم ادارے الیکشن کمیشن کےخلاف تحقیقات کا آغازکردیاگیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف تحقیقات کا آغاز ایف آئی اے نے کیا۔ ایف آئی کراچی میں تحقیقات کے سلسلے میں باقاعدہ انکوائری بھی رجسٹرڈ کرلی گئی ،تحقیقات الیکشن کمیشن میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزام پر شروع کی گئیں ہیں ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن افسروںپر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا بھی الزام ہے،کراچی میں تحقیقات کرنے والے ٹیم نے الیکشن کمیشن کے دفاتر سے مختلف ریکارڈ طلب کرلیا ،ذرائع کے مطابق تحقیقات کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے حوالے سے تحقیقات کی نگرانی ڈائریکٹر سندھ زون کے پاس ہوگی۔